
ٹرمپ انتظامیہ جس نے حکومت میں آتے ہی غیر قانونی طور پر امریکہ میں مقیم لوگوں کے خلاف سخت ایکشن لیا۔اور انہیں ڈی پورٹ کرنا شروع کر دیا۔اس کے باوجود ابھی بھی امریکہ میں غیر قانونی طور پر بسنے والوں کی بڑی تعداد ہے ۔
اس بات سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ نے غیرقانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت فی ہزار ڈالر اور سفری اخراجات بھی دیے جائیں گے ۔
امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے کہا ہے کہ یہ پالیسی ان افراد کے لیے بہترین موقع ہے جو گرفتاری یا جبری ملک بدری سے بچنا چاہتے ہیں۔
امریکی حکومت نے ایک ایپ بھی متعارف کرائی ہے جس کے ذریعے غیرقانونی تارکین وطن درخواست دے کر اپنی رضاکارانہ واپسی کی تصدیق کرا سکتے ہیں۔پالیسی کا مقصد امریکہ کے امیگریشن نظام پر بوجھ کم کرنا اور غیرقانونی رہائش پذیر افراد کو قانونی چارہ جوئی سے بچاتے ہوئے واپسی کا باوقار موقع دینا ہے۔