
ایف بی آر آڈٹ رپورٹ میں سپر ٹیکس کی مد میں 168 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا، آڈٹ حکام کے مطابق ایف بی آر نے مؤثر کارروائی نہیں کی۔
حکومت کا تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف دینے فیصلہ کیا ہے ۔۔۔ وفاقی کابینہ نے فنانس بل کی منظوری دیتے ہوئے 6 لاکھ تک تنخواہ دار ٹیکس سے مستثنیٰ قرار۔6 لاکھ سے 12 لاکھ تک تنخواہ لینے والے افراد 6 لاکھ سے اوپر رقم پر 1 فیصد ٹیکس ادا کرینگے۔12 لاکھ روپے سے 22 لاکھ روپے تک سالانہ تنخواہ لینے والے 6 ہزار روپے فکس ٹیکس اور اور 11 فیصد اضافی ٹیکس دینگے جب کہ 22 لاکھ روپے سے 32 لاکھ روپے تک سالانہ تنخواہ لینے والے افراد پر فکس ٹیکس 1 لاکھ 16 ہزار اور 23 فیصد اضافی ٹیکس ادا کرنا ہوگا، فنانس بل کے مطابق 32 سے 41 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ لینے والے افراد پر فکس ٹیکس 3 لاکھ 46 ہزار اور 30 فیصد اضافی ٹیکس ادا کرینگے۔41 لاکھ سے اوپر سالانہ تنخواہ لینے والوں کو 6 لاکھ 16 ہزار فکس ٹیکس اور 35 فیصد اضافی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔۔۔