
کل نیشنل سکیورٹی کونسل کا اہم اجلاس ہو گا
ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کا دورہ امریکہ طے ہو گیا، سفارتی زرائع کے مطابق اسحٰق ڈار کی 14 جون کو امریکہ روانگی متوقع ہے، ڈپٹی وزیر اعظم کے ہمراہ دفتر خارجہ اور وزارت تجارت کے اعلی حکام کا ایک وفد بھی ہوگا، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحٰق ڈار کی واشنگٹن میں 16 جون کو امریکہ سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو سے ملاقات ہوگی، اس ملاقات میں پاکستان کی دو اور اہم ترین شخصیات بھی شریک ہوں گی، ڈپٹی وزیر اعظم پاک امریکہ دو طرفہ سفارتی امور تعلقات کے علاوہ تجارتی اور معاشی اقتصادی معاملات پر بھی بات چیت کریں گے، واشنگٹن جاتے ہوئے ڈپٹی وزیر اعظم برطانیہ میں بھی ایک دن کا قیام کریں گے۔