
امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے بیرن ٹرمپ بھی سیاسی میدان میں آگئے۔ اٹھارہ سالہ بیرن نے فلوریڈا میں ریپبلکن پارٹی کی جانب سے مندوب کے طور پر منتخب ہونے کے بعد سیاست کی دنیا میں قدم رکھ لیا۔
ایوانکا ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کے پانچ بچوں میں سے واحد اولاد ہیں جو ان کی انتظامیہ میں سینیر مشیر ہونے کے بعد سیاست سے دور رہی ہیں۔ وہ اب فلوریڈا کو اپنا گھر کہتی ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ مین ہٹن میں ایک بالغ فلمی اداکارہ کو رقم کی ادائیگی کے مقدمے کی وجہ سے بیرن ٹرمپ گریجویٹ اسکول نہیں دیکھ پائیں گے، لیکن جج نے انکار کیا اور انہیں اگلے ہفتے ویسٹ پام بیچ میں آکسبرگ اکیڈمی میں ایک تقریب میں شرکت کی اجازت دی۔