
ڈی سی آسلام آباد نے کہا کہ عدالتی احکامات کے تحت ایسوسی ایشن کے سامنے 16 روپے کے حساب سے روٹی کی منافع کیلکولیشن دوبارہ رکھی جائیں گی،ایک رائے ہے کہ پنجاب میں کرائے کم ہیں اس لیے وہاں قیمت کم لیکن اسلام آباد میں نہیں ہو سکتی، عرفان میمن کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے کئی اضلاع میں قیمتیں 12 روپے کہیں 13 کہیں 15 روپے ہے،اسلام آباد کا بھی 70 فیصد سے زائد ایریا تو رورل ہے، فیض آباد سے روات تک رورل ایریا ہے، راولپنڈی میں بینک روڑ اور کنٹونمنٹ ان رورل ایریاز سے بہتر ہے لیکن قیمت وہی ہے، عرفان میمن نے بتایا کہ قیمتیوں کا تعین یہ تمام چیزیں دیکھتے ہوئے کیا گیا تھاعدالتی احکامات کے تحت ملاقات تو ہوگی لیکن قانون کے مطابق ایکشن جاری رہیں گے