
قارئین ! کہتے ہیں عشق آندھا ہوتا ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ عاشق کو معشوق کے علاوہ اور کسی بات کا خیال نہیں ہوتا وہ اپنی دھن میں رہتا ہےعشق میں انسان کو برا بھلا کچھ نظر نہیں آتا۔۔۔
یہ ضرب المثل تو آپ نے سنی ہوگی لیکن کچھ دنوں سے پاکستان میں پیار عشق اور محبت کے حوالے سے ایک دلچسپ بحث جاری ہے ۔۔۔ یہ بحث ایک امریکی لڑکی اور پاکستانی لڑکے کی محبت اور شادی کے بعد شروع ہوئی ہے ۔۔۔
خبر کے مطابق امریکہ سے آئی 27 سالہ خاتون نے جھنگ کے 29 سالہ نوجوان سے شادی کرلی۔ امریکہ کے شہر ساوتھ کیرولینا کی رہائشی 27 سالہ کیرنشا میڈسائن گریس شادی کے لئے جھنگ پہنچ گئی ۔ خاتون کا موضع حسن خان کے رہائشی 29 سالہ نعیم الحسن سے دو سال قبل سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ ہوا۔مسلسل رابطے کے بعد وہ جھنگ پہنچی جہاں دونوں نے شادی کرلی ۔ دونوں کا نکاح مقامی مدرسے میں ہوا ۔۔
محبت کی اس کہانی کے بعد سوشل میڈیا پر یہ سوال اٹھ رہا ہے ۔۔کہ کیا عشق صرف پاکستان میں ہی اندھا ہوتا ہے یا امریکا میں بھی ۔۔۔ ؟
سوشل میڈیا پر نوجوانوں کا ایک طبقہ یہ سوال اس لیے اٹھا رہا ہے کیونکہ جوڑے کی جو تصویر سامنے آئی ہے اس میں لڑکی ایک دبلا پتلا نظر آرہا ہے ۔ جبکہ لڑکی خوبصورت دیکھ رہی ہے۔۔