
ایران میں پھنسے ظاہرین کو نکالنے کے انتطات کیے جا رہے ہیں
عراق میں پھنسے پاکستانی زائرین کی وطن واپسی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ پاکستانی سفارتخانے کے مطابق اب تک 415 زائرین کو خصوصی پروازوں کے ذریعے کراچی اور اسلام آباد پہنچایا جا چکا ہے، جبکہ مزید دو پروازیں آج اور کل روانہ ہوں گی۔
نجف میں موجود 250 زائرین کے لیے عارضی رہائش، تین وقت کا کھانا اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ سفارتخانے نے کویت کے ذریعے واپس آنے والے زائرین کے لیے ٹرانزٹ سہولیات کا بھی بندوبست کیا ہے۔پاکستانی سفیر محمد ذیشان احمد کا کہنا ہے کہ سفارتخانہ مسلسل عراقی حکومت اور ایئر بیس حکام کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ تمام زائرین کی جلد، محفوظ اور باوقار واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک اور پرواز کے ذریعے مزید 150 زائرین آج وطن روانہ ہوں گے، جب کہ کل 240 زائرین کو واپس
بھیجا جائے گا۔
عراق میں 50ہزار زائرین کے لاپتہ ہونے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں
پاکستانی سفارتخانے نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک ہیلپ لائن اور واٹس ایپ گروپ قائم کیا ہے، جہاں زائرین 009647834950311 پر فوری رابطہ کر سکتے ہیں۔ نجف میں سفارتخانے کا عملہ بھی موجود ہے جو زائرین کو خوراک، ادویات اور ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے۔