
وزارت مذہبی امور نے زائرین کے حوالے سے وفاقی وزیر سے منسوب خبروں کی تردید کردی ۔۔۔وزارت مذہبی امور نے جاری ایک بیان میں کہا کہ عراق میں 50 ہزار (زائرین) پاکستانیوں کا زیارت کے دوران لاپتہ ہونے کی خبر بے بنیاد ہے۔اپنی وضاحت میں یہ بھی بتایا کہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا،اور عراق میں 50 ہزار پاکستانیوں کا زیارت کے دوران لاپتہ ہونے کا منسوب بیان بےبنیاد ہے۔۔ زائرین پرائیویٹ آپریٹرز کے ذریعے عراق کے سفر پر جاتے ہیں۔ زائرین کوسہولیات فراہمی کے عمل کو مزید بہتر بنا رہے ہیں۔۔۔۔