بھارتی پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم سردار جی 3 کے ٹریلر میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی جھلک دیکھ کر

مداح خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے۔ کچھ عرصہ قبل افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ ہانیہ عامر کا کردار فلم سے نکال دیا گیا ہے، لیکن ٹریلر میں ان کی نمایاں موجودگی نے ان تمام قیاس آرائیوں کو غلط ثابت کر دیا۔
پاکستانی اداکارہ کی فلم میں موجودگی انڈینز کو بالکل ہضم نہیں ہوئی جس کے باعث دلجیت پر کڑی تنقید ہو رہی ہے اور ان کی فلم کا بائیکاٹ کا بھی کہا جا رہا ہے ۔
اس حوالے سے دلجیت دوسانجھ نے حالیہ تنقید اور بائیکاٹ کے مطالبات کا دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے، "مجھے بالی وڈ میں کام کرنا بھی نہیں، مجھے تو موسیقی سے پیار ہے۔”
یہ بیان دلجیت نے اُس وقت دیا جب کوچیلا میوزک فیسٹیول میں اُن کی پرفارمنس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
دلجیت نے واضح کیا کہ ان کا اصل جنون موسیقی ہے، نہ کہ فلمی شہرت۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود کو ایک عالمی میوزک ایمبیسیڈر سمجھتے ہیں اور موسیقی کے ذریعے دنیا بھر میں پنجابی ثقافت کا پرچار کرنا چاہتے ہیں۔
دلجیت دوسانجھ نے ایک انٹرویو کے دواران یہ بھی بول دیا کہ آرٹ اور آرٹسٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی "پاکستان وی آ جاں گے "
اس بیان کے بعد جہاں ان پر تنقید ہو رہی ہے وہیں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں اور دیگر فنکاروں کی طرف سے بھرپور حمایت حاصل کی ہے۔ متعدد مشہور شخصیات نے دلجیت کے اس جذبے کو سراہتے ہوئے اُن کے عزم کو قابلِ تقلید قرار دیا ہے۔