
کراچی سے بھارتی ایجنسی را کے ایجنٹ گرفتار
کراچی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے گرفتار چار مبینہ راء ایجنٹس کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔۔
شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار ہونے والے چار مبینہ راء ایجنٹس کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا۔۔ عدالت نے تمام ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔۔ عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو دو جولائی کو ملزمان کو پیش رفت رپورٹ کے ساتھ دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا۔۔
کیا کراچی میں بار بار “زلزلے”آنا سونامی کا پیش خیمہ ہیں ؟
تفتیشی افسر کے مطابق چاروں ملزمان ملک دشمن بھارتی خفیہ ایجنسی راء سے تعلق رکھتے ہیں۔۔ملزمان اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ملکی سلامتی کو نقصان پہنچایا۔۔ ملزمان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے ہیں۔۔