
دو ایسی اموات جن کی وجہ سے سب سکتے میں آگئے
اسلام آباد ۔۔۔ مقصود منتظر
موت کا ایک دن معین ہے جب تک اس دنیا میں انسان کا رزق ہے تب تک ہی سانس لے سکتا ہے ۔۔ موت کی حقیقت سے کسی کو انکار نہیں تاہم گزشتہ روز پاکستان اور بھارت میں دو ایسی اموات ہوئیں جن پر یقین کرنا آسان نہیں کیونکہ یہ دونوں اموات اچانک اور فورا ہوئیں کہ دونوں انسانوں کو کھڑے کھڑے موت نے چندسکینڈ میں جان نکال دی ۔۔۔
بھارتی شہر فیروز پور میں ستائیس سالہ کرکٹر ہرجیت سنگھ ایک میچ کے دوران بیٹنگ کررہا تھا ۔ اس دوران اس نے ایک بال پر خوبصورت شارٹ ماری ۔۔ گیند ہوا میں اڑتے ہوئے باونڈری لائن کراس کرگئی ، اسی دوران بلے باز کریز سے نان اسٹرائیک کی طرف چند قدم آگے چل کر یک دم گرگیا ۔۔ دوسرا بیٹر بھی ساتھ ہی تھا کہ موت نے ہرجیت کو نوالہ بنالیا ۔۔۔
اسی طرح کا دوسرا واقعہ سرحد کے اس پار پاکستان میں پیش آیا جہاں ایک کالج میں اظہر عباس نامی ایک لیکچرر دوران لیکچر دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گیا ۔ دونوں واقعات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں ۔
ان غیر یقینی واقعات پر صارفین کا کہنا ہے کہ کیا زندگی ہے انسان کی موت تو ایک سیکنڈ کی بھی مہلت نہیں دیتی۔ ہم کیا کچھ سوچتے ہیں زندگی میں اور ہوتا وہ ہے جو رب کو منظور ہوتا ہے ۔ بیشک موت اٹل حقیقت ہے ہر ذی روح کو آنی ہے۔
نوٹ ۔۔۔ دونوں واقعات کی ویڈیوز دی مائنڈ ڈاٹ پی کے ۔۔۔ کے فیس بک پیج پر دیکھ سکتے ہیں
https://www.facebook.com/profile.php?id=61558673023049