
سپر پاور امریکا کی خاتون نے اسلام قبول کرکے چترال کے پولو کھلاڑی سے شادی کرلی۔
امریکی خاتون کلیئر اسٹفین اور انور ولی عرف موشور کی شادی اسلام آباد میں ہوئی۔ امریکی دلہن نے پہلے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کیا اس کے بعد نکاح پڑھایا گیا۔
انور ولی ویلیج کونسل بونی کے چیئرمین ہیں، نوبیاہتا جوڑا کل چترال پہنچے گا۔
امریکی خاتون کچھ عرصے انور کے خاندان کے ساتھ بونی میں رہ کر واپس امریکا چلی گئی تھیں، دلہا اور دلہن نے اَپرچترال میں خواتین کی تعلیمی ترقی، مقامی ہنڈی کرافٹ فروغ کیلئے سینٹر بھی تعمیر کیا