
سینیٹ، پنجاب و قومی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابی شیڈول جاری
پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں پر اپنے حصے کے مطابق نمائندگی نہ ملنے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
پارٹی نے الیکشن کمیشن کے 5 اپریل 2024 کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں مخصوص نشستوں میں ان کے عددی تناسب کے مطابق نمائندگی نہیں دی گئی۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو 4 مارچ 2024 کا جاری کردہ نوٹیفکیشن درست کرنے اور اس میں اصلاح کرنے کا حکم دیا جائے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے سےانصاف کی روح کو کچلا ہے، عوام کے ووٹ، نمائندگی اور اعتماد کو روند ڈالا ہے۔۔۔ ہم زخمی ضرور ہیں، لیکن عمران خان کے نظریئے کی مرہم ہمارے پاس موجود ہے۔۔۔۔پی ٹی آئی کا رد عمل سامنے آگیا
درخواست کی سماعت کل مقرر کی گئی ہے جسے جسٹس انعام امین منہاس سنیں گے۔ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے وکلاء کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر بھی قانونی طور پر حق رکھتی ہے، اور الیکشن کمیشن کا موجودہ فیصلہ آئین و قانون سے متصادم ہے۔
پارٹی کا مزید کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کی تقسیم میں شفافیت اور آئینی تقاضوں کو نظر انداز کیا گیا، جس سے ان کے آئینی حقوق متاثر ہوئے ہیں۔
عدالت کی جانب سے اس درخواست پر فیصلہ مخصوص نشستوں کے موجودہ منظرنامے پر اثرانداز ہو سکتا ہے، اور دیگر سیاسی جماعتوں کی پوزیشن بھی متاثر ہو سکتی ہے۔