
فاٹ میں ٹیکس چھوٹ ملے گی یا نہیں
پاکستان تحریکِ انصاف کے وفد نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں حکومت کی معاشی ٹیم سے ملاقات کی، جس میں فاٹا اور پاٹا پر ٹیکس چھوٹ کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں چیئرمین ایف بی آر اور ممبر پالیسی ایف بی آر نے وفد کو ٹیکس پالیسی اور موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔ حکومتی موقف تھا کہ فاٹا اور پاٹا میں دی گئی ٹیکس چھوٹ کو بتدریج ختم کیا جائے گا تاکہ معیشت میں توازن برقرار رکھا جا سکے۔
کے پی کے میں گورنرراج لگانے کی تیاریاں
تاہم اس معاملے پر خود پی ٹی آئی کے اندر اختلافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی فاٹا اور پاٹا میں ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے معاملے پر دو دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔ سینیٹ میں پی ٹی آئی کے اراکین فاٹا اور پاٹا پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کے حامی ہیں، جبکہ قومی اسمبلی میں پارٹی اراکین ٹیکس چھوٹ کو برقرار رکھنے پر زور دے رہے ہیں۔
چار اکتوبرکوپی ٹی آئی احتجاج،کے پی کے سرکاری ملازمین سمیت 181کارکنان تاحال گرفتار
یہ اہم پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حکومت معاشی اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔