
بابر اعظم سڈنی سکرز کے لیے کھیلیں گے
رپورٹر:محمد وصی شاہ
::::::::::::::::::::::::::

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے بگ بیش لیگ کے لیے سڈنی سکسرز کے ساتھ معائدہ کر لیا۔اس حوالے سے سڈنی سکسرز نے ایک ٹریلر بھی جاری کیا ہے جس میں بابر اعظم کی کٹ دکھآئی گئی ہے ،جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم یہ سیزن سڈنی سکسرز کے لیے کھیلیں گے
اس حوالے سے پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بگ بیش لیگ کے لیے تین سے چار کھلاڑیوں کو این او سی جاری کیے گئے ہیں
واضع رہے کہ اس سے قبل جو بڑے نام سڈنی سکسرز کے لیے کھیل چکے ہیں ان میں برٹ لی ۔سٹون سمیتھ اور نیتھن لائن شامل ہیں ۔
ذرائع کے مطابق بابر اعظم کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان کو بھی این او سی جاری کیے گئے ہیں۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق فاسٹ باولر محمد عامر ایسیکس کاؤنٹی کے لیے 18 جولائی تک،ٹیسٹ کپتان شان مسعود کو لیسٹر شائر اور یکم ستمبر کو حسن علی واروکشائر کاؤنٹی کےلیے 30 ستمبر تک کا این او سی جاری ہوا ہے