
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔
لاہور ۔۔
ملک کی سیاست میں اہم ترین کردار اداکرنے والی پیپلز پارٹی کو بڑی پریشانی کا سامنا ۔ بھٹو کے اصل وارث نے نہ صرف سیاست میں باقاعدہ انٹری دے دی ہے بلکہ نئی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان کرکے سیاسی حلقوں میں ہلچل پیداکردی ہے
حال ہی میں ملکی سیاست میں انٹری دینے والے میر مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا ہے ۔
لاہور پریس کلب میں کسانوں کی زمینوں سے جبری بے دخلی کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ جلد ایک نئی جماعت بناوں گا ۔
پاکستانی تاجر چین کے مغربی خطے کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں
ذوالفقار جونیئر کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے سندھ کے کسان بھی پنجاب کی طرح آواز اٹھائیں گے تو ہم اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کریں گے
انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے جیے بھٹو کا نعرہ کرپشن کو فروغ دینے کے لیے لگایا۔ کارپوریٹ فارمنگ کسانوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے کا منصوبہ ہے۔ پیپلز پارٹی زرداری گروپ، مسلم لیگ ق اور دیگر جماعتیں آج کہاں ہے جو کسانوں کی بات کرتی تھیں۔