
Kerala schools to eliminate backbenches with film-inspired seating
بھارتی ریاست کیرالا کے اسکولوں میں "بیک بینچر” اب ماضی کا حصہ بن گئے ۔ یہ سب کچھ ایک ملیالم فلم کے ایک منظر کی بدولت ممکن ہوسکا
کیرالا کے ضلع کولم میں واقع راماویلاسم ووکیشنل ہائیر سیکنڈری اسکول نے اپنی پرائمری کلاسوں میں "بیک بینچر” کلچر کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔ اس انقلابی تبدیلی کی تحریک ملیالم فلم "ستنارتھی شری کُٹّن”) کے ایک متاثر کن منظر سے ملی۔
فلم میں، ساتویں جماعت کا ایک طالب علم "شری کُٹّن” بیک بینچر بنائے جانے پر احتجاج کرتا ہے اور اپنی پوری کلاس کو ایک یو اینڈ وی شکل میں بیٹھنے کے لیے راضی کرتا ہے تاکہ سبھی بچے "فرنٹ بینچ” پر نظر آئیں۔ یہ منظر اتنا طاقتور تھا کہ اسکول کے اساتذہ نے بھی سوچا: کیوں نہ ہم اپنے کلاس رومز کو ایسے ہی بنائیں۔۔اب یہ فلمی منظر حقیقت بن گیا ۔ کیرالا کے اسکولوں میں اب پچھلے بنچز کا کلچر ختم کیا جارہا ہے ۔۔