
پاک فضائیہ نے برطانیہ میں ہونے والے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025 میں دو نمایاں ٹرافیاں حاصل کر لیں
لندن ۔۔پاک فضائیہ نے برطانیہ میں ہونے والے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025 میں دو نمایاں ٹرافیاں حاصل کر لیں۔ جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری نے اسپرٹ آف دی میٹ ٹرافی اپنے نام کرلی۔ -130 طیارہ "کنکور ڈی ایلیگنس” بہترین طیارے کے اعزاز سے نوازا گیا۔

ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو نے ٹیم کو دل کی گہرائی سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی پرچم بلند رکھنا پاک فضائیہ کی پہچان ہے، کامیابی پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور تکنیکی برتری کا ثبوت ہے۔ انہوں نےرائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025 میں عالمی فضائی افواج نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو سراہا
جے ایف 17 کی پہلی شرکت میں عالمی سطح پر ٹیکنالوجی کی دھاک بیٹھا دی۔ "آئیز اِن دی اسکائز” تھیم پر تیار سی ایک سو تیس کی دلکش رنگ آمیزی نے داد سمیٹی۔پاک فضائیہ 2006، 2016 اور 2018 میں بھی رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو میں اعزازات حاصل کر چکی ہے۔ رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025 میں شاندار کارکردگی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے ۔