
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان زخمی
بالی ووڈ کے بادشاہ کہلائے جانے والے معروف اداکار شاہ رخ خان فلم کنگکی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے فوری طور پر امریکہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ ممبئی میں فلم "کنگ” کے ایک ایکشن سین کی عکس بندی کے دوران پیش آیا جہاں شاہ رخ کو معمولی لیکن تکلیف دہ عضلاتی چوٹ لگی۔ ڈاکٹرز نے انہیں کم از کم ایک ماہ آرام کا مشورہ دیا ہے، جس کے باعث فلم کی شوٹنگ عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔
شاہ رخ خان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد علاج کے لیے امریکہ بھیجا گیا ہے، جبکہ اطلاعات ہیں کہ وہ بعد ازاں یو کے میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ آرام کریں گے۔
مداحوں میں تشویش
سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کے مداحوں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ممتا بنرجی وزیر اعلیٰ مغربی بنگال، جنہیں شاہ رخ "بہن” کی طرح مانتے ہیں – نے بھی کہا
"اپنے بھائی شاہ رخ خان کی چوٹ کی خبر سن کر تشویش میں ہوں۔ دعا ہے وہ جلد صحت یاب ہوں۔”
کنگشاہ رخ خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ہے، جس کی ہدایتکاری سجوائے گھوش کر رہے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ پہلے ہی کئی بار مؤخر ہو چکی ہے، اور اب ایک بار پھر اسے ستمبر یا اکتوبر تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
فلمی ناقدین کے مطابق، یہ فلم شاہ رخ خان کے کیریئر میں ایک نیا باب ثابت ہو سکتی ہے، خاص طور کی کامیابی کے بعد۔