
بھارت نے پاکستان کو دریائے ستلج میں ممکنہ بڑے سیلاب کے خطرے سے آگاہ کیا، لیکن سفارتی آداب بھول گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انتباہ انڈس واٹرز کمیشن کے بجائے براہِ راست دینا معاہدے اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے
چکوٹھی ۔۔۔لائن آف کنٹرول کے قریبی آزادکشمیر کے قصبہ چکوٹھی میں میٹرک میں فیل ہونے پر طالبعلم نے دریا میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی ۔۔
تفصیلات کے مطابق چکوٹھی مین دریا جہلم پر لگی چیئر لفٹ کے قریب سے دو حقیقی بھائیوں نے دریا میں چھلانگ لگادی ۔ دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے والوں میں درنگ گاوں کے وقاص اور کاشف ولد محمد یعقوب شامل ہیں
بتایا جارہا ہے کہ اییک بھائی کاشف کی میٹرک امتحان میں چند کتابیں فیل ہوئیں تو اس نے دلبرداشتہ ہو کر دریا میں چھلانگ لگادی،اسے بچانے کے لیے دوسرے بھائی وقاص نے بھی چھلانگ لگا دی ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد موقعہ پر پہنچ گئی۔ دونوں نوجوانون کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122 کا آپریشن شروع جاری ہے