
اسلام آباد کے سیدپور گاوں میں برساتی نالہ بپھر گیا
یہ قدرتی آفات نہیں ہیں یہ موسیماتی تبدیلی ہے۔ حادثات اورواقعات کم نہیں بلکہ بڑھیں گے۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی نے خبردارکردیا ،سی ڈی اے اورڈی ایچ اے حکام کو آئندہ اجلاس میں طلب کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہاکہ 1912کے ماڈل سے عوام کوارلی وارننگ دی جا رہی ہے موجودہ ارلی وارننگ سسٹم بہت بوسیدہ ہے ،سسٹم بنیادی انسانی حقوق ہیں ۔۔
سنیٹرشیری رحمان کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس ہوا ، اسلام آباد اورراولپنڈی میں طوفانی بارشوں اورتباہ پربحث کی گئی ، کمیٹی نے تعمیرات اورتجاوزات سے متعلق متعلقہ انتظامیہ کو آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا ۔۔
چیئرپرسن کمیٹی شیری رحمان نے کہاکہ ملک میں شدید سیلابی صورتحال ہے،حال ہی میں سوات کی صورتحال دیکھی این اوسی کے بغیرہوٹلزبنائے گیے گلگت میں کس طرح کی وراننگ ہے؟سیاحتی مقامات کوبند کرنا چاہیے فلک نازچترالی نے شکوہ کیا کہ چترال میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے،این ڈی ایم کا کردارکہیں نظرنہیں آرہا ۔۔
وزرات موسیماتی حکام نے کہاکہ زیادہ ترہلاکتیں کچے گھروں کے منہدم ہونے سے ہوئیں شیری رحمان نے انکشاف کیاکہ ملک میں ارلی وارننگ کا سسٹم موجود نہیں ،1912کے ماڈل سے لوگوں کوارلی وارننگ دی جا رہی ہے سیکرٹری جنرل یواین کئی بارکہ چکے ارلی وارننگ سسٹم بنیادی انسانی حقوق ہے موجودہ ارلی وارننگ سسٹم بہت بوسیدہ ہے۔