راولپنڈی اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ کر دیا گیا
چھبیس نومبر کو ہونے والے احتجاج کے بعد پُرامن اجتماع اور عوامی نظم و ضبط (PAPO) ایکٹ کے تحت درج تین مقدمات میں اسلام آباد کی مقامی عدالتوں نے 13 ملزمان کو چھ چھ ماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔ ان مقدمات میں ایک سو سے زائد افراد پہلے ہی اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے تھانہ رمنا میں درج دو مقدمات میں ملوث 8 ملزمان کے خلاف فیصلہ سنایا، جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے تھانہ ترنول کے مقدمے میں 5 ملزمان کو سزا سنائی۔ تمام مقدمات میں عدالت نے پاپو ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے قید کی سزا کا فیصلہ سنایا۔
واضح رہے کہ ان مقدمات میں 18 جولائی کو دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔ عدالتوں نے قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے فیصلہ سنایا، جبکہ دیگر نامزد ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کا عمل پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے۔