
غیرت کے نام پر قتل ہونے والی لڑکی کی پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آ گئی
راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی سدرہ کے کیس نے نیا رخ اختیار کرلیا ۔ لڑکی کے مبینہ شوہرسامنے آگیا جبکہ لڑکے والد کا ویڈیو بیان بھی منظر عام پر آگیا ۔
راولپنڈی میں خاتون کے قتل کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا۔ مقتولہ کے دوسرے شوہر عثمان نے گزشتہ رات خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔عثمان اور خاتون نے نکاح کی دستاویزات بھی سامنے آگئیں۔ خاتون نے مظفر آباد میں 12 جولائی کو عثمان سے نکاح کیا تھا۔
مقتولہ کے شوہر اور عثمان کے والد محمد الیاس کا ویدیو بیان بھی سامنے آگیا۔ محمد الیاس نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ مقتولہ نے تحفظ مانگا تو میں نے انکو عدالت میں لے گیا،ہم نے لڑکی کو اسکی فیملی کے حوالے کر دیا،دو دن بعد قتل کا پتا چلا،ہم لوگ مزدوری کر کے مشکل سے گزر بسر کرتے ہیں،
سدرہ کے مبینہ سسر کا ویڈیو بیان
https://www.facebook.com/61558673023049/videos/731109509624928
محمد الیاس نے مزید کہا مقتولہ نے تحفظ مانگا تو تیس چالیس ہزار کا بندوبست کرکے انکو عدالت میں لے گیا،نکاح کے چار دن بعد دس لوگ ہمارے گھر اسلحے سمیت داخل ہوئے،مقتولہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ مظفر آباد کے رو برو اپنا بیان بھی جمع کرایا تھا مقتولہ نے عدالت سے تحفظ بھی منایا تھا مقتولہ کا خاوند مظفرآباد کا رہائشی ہے اور راولپنڈی میں ملازمت کرتا ہے۔