
نوشہرہ میں تین بھائی ایک ساتھ قتل
نوشہرہ ۔۔۔ نوشہرہ میں جرمن نیشنلٹی ہولڈر تین سگے بھائیوں کو چچا اور اسکے بیٹوں نے قتل کر دیا۔ پولیس نے چچا سمیت تینوں ملزمان کو ملک سے فرار ہوتے ہوئے کراچی سے گرفتار کرکے نوشہرہ منتقل کردیا ہے
تہرے قتل کا یہ واقعہ آضاخیل پلوشی بالا میں پیش آیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ و قاص خان ، شفیع اللہ اور عباس خان کو جائیداد کی تقسیم کے مطالبہ پر ان کے چچا شیراسلم اور اس کے بیٹوں یاور اور منتظر نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا تھا ،مقتولین تینوں بھائی جرمن نیشنلٹی ہولڈر تھے اور بھائی کی شادی میں شرکت کے لئے پاکستان آئے تھے۔
مقامی ذرائع کے مطابق چاروں بھائیوں نے بڑی محنت اور کوشش کے بعد بیرون ملک میں اپنا ذاتی کاروبار بنایا اوروہاں کی نیشنلٹی حاصل کی، مقتولین ایک اور بھائی کی شادی کرنے پاکستان آئے تھے ، انہوں نے شادی کے بعد چچا کے بیٹوں کیلئے ایک پُرتکلف دعوت رکھی، لیکن حسد اور بغض کی آگ میں جلنے والے چچا کے بیٹوں نے چاروں بھائیوں پر قاتلانہ حملہ کیا جن میں سے تین موقع پر جان سے گزر گئے
نوشہرہ پولیس نے مرکزی ملزم سمیت تینوں ملزمان کو ملک سے فرار ہوتے ہوئے کراچی سے گرفتار کر کے نوشہرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی نوشہرہ سرکل مقدم خان کے مطابق 18جولائی 2025 کو تینوں جرمن نیشنلٹی ہولڈر مقتولین مسمی و قاص خان 26سالہ، شفیع اللہ 22سالہ اور عباس خان 25سالہ سکے بھائیوں کو دادا کے گھر میں وراثتی جائیداد کی تقسیم کے مطالبہ پر سکے چچا ملزم شیراسلم اور اس کے بیٹوں یاور اور منتظر نے فائرنگ کر کے موت کے گھات اتار دیا تھا۔