
آنے والے دنوں میں پاکستان میں غذائی قلت ہو گی
وزارت خزانہ نے جولائی 2025 کے لیے اپنی تازہ ترین معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ حالیہ شدید بارشوں کے باعث غذائی پیداوار اور سپلائی چین متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی میں مہنگائی کی شرح 3.5 سے 4.5 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جب کہ جون 2025 میں مہنگائی کی شرح 3.23 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
وزارت کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025-26 کے آغاز پر معاشی بحالی کا تسلسل جاری رہنے کی توقع ہے۔ رپورٹ میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ خام مال کی درآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث آئندہ مہینوں میں برآمدات میں بہتری کا امکان ہے۔
جولائی کے مہینے میں ترسیلات زر، برآمدات اور درآمدات میں اضافے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے، جس سے زرمبادلہ کے ذخائر اور کرنٹ اکاؤنٹ پر مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
زمین میں پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے فصلوں کی جڑیں گلنے لگتی ہیں، جس سے فنگس اور پھپھوندی کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ ان بیماریوں کی وجہ سے فصلوں میں ایسے زہریلے مادے بن سکتے ہیں جو انسانی صحت کے لیے خطرناک ہوتے ہیں
بارشوں کی زیادتی سے کیمیائی سپرے اور کھادیں بہہ جاتی ہیں، جس کے بعد کسان دوبارہ سپرے کرتے ہیں۔ بار بار سپرے کی وجہ سے زرعی زہریلے مواد کی مقدار فصل میں بڑھ جاتی ہے جو کہ صارفین کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔
اس موسم میں موسمی پھل اور سبزیاں خریدنے سے پہلے ان کی جانچ پڑتال ضروری ہے گلے سڑے پھل اور سبزیاں نہ خریدیں ،یہ آپ کی زندگی کے لیے مضر بھی ہو سکتےہیں ۔