
سرگودھا: ملک میں معاشی بدحالی قیمتی زندگیاں نگلنے لگی۔ سرگودھا میں قرض کے بوجھ تلے دبے نوجوان نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق 24 سالہ محمد طیب کی لاش سپورٹس سٹیڈیم کے قریب سے برآمد ہوئی ہے ۔ متوفی چک 135 این بی،تحصیل سلانوالی کا رہائشی تھا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نوجوان کی جیب سے قرضوں سے متعلق پرچی برآمد ہوئی ۔پرچی پر لکھا ہے کہ گھر والے میرا یہ قرض واپس کر دیں،
محمد طیب پرائیویٹ عبداللہ ہسپتال میں کام کرتا تھا، طیب کے بازو پر انجکشن کے نشانات کی وجہ سے خودکشی کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے