
بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے ملزمان کیخلاف موقعہ پر ہی سخت ترین سز ا
ملتان ۔۔۔
کمسن بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی یا نازیبہ حرکت کرنے والے درندوں کو نامرد بنانے کی مہم چل پڑی ۔۔ پنجاب میں اب تک دو بد کردار ملزمان خصوصی عضو کھو چکے ہیں ۔رواں ہفتے میں قصور اور ملتان نے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا جو کم سن بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے گھناونے فعل میں ملوث پائے گئے ۔۔ دونوں واقعات کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں ہیں ۔
ملتان میں کمسن بچی ع کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
گزشتہ روز علاقہ تھانہ بی زی میں ایک نوجوان نے ع نامی بچی کے ساتھ گلی میں نازیبہ حرکت کرنے کی کوشش کی اور موقع سے فرار ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ایکشن میں آئی اور متعلقہ تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا ۔۔
سی سی ڈی نے ملزم کو گرفتار کرنے کی کارروائی شروع کی تو ملزم ایک خفیہ مقام پر موجود تھا ۔ چھاپہ مار ٹیم نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیا تو ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پارٹی پر جان سے مار دینے کی نیت سے فائرنگ کردی اور اجلت وجلد بازی میں آکر اپنی شرم گاہ پر فائر کردیا اور موقع پر زخمی ہوگیا۔ زخمی ملزم کو طبی امدادو علاج کیلئے نشتر ہسپتال لایا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کا کریمنل ریکارڈ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ ملزم مذکور نے سال 2023 میں اپنے سگے بھائی کا قتل کردیا تھا
اس واقعہ سے صرف ایک روز قبل قصور میں معصوم بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا ملزم عبرتناک انجام کو پہنچ گیا تھا ۔ بچی کے ساتھ نازیبہ حرکت کرنے والا درندہ بھی زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا ۔۔ اس درندے نے بھی گرفتاری سے پہلے خود کو اپنے خصوصی عضو پر گولی ماری تھی