
قائد کی اصل تصویر... میچ لس ہے
مقصود منتظر
تعلیم، علم، سوچ اور ایکس پوجر میں علی محمد جناح تقریباً کرم چند گاندھی کے ہم پلہ تھے… دونوں میں انیس بیس کا فرق ہے… اور مذہب کا…. میرے لیے دونوں قابل احترام ہیں کیونکہ دونوں نے اپنی اپنی قوم کی آزادی کیلئے نہ صرف جدوجہد کی بلکہ جدوجہد کو منطقی انجام تک بھی پہنچایا….
ہندوستان کی آزادی کے بعد کرم چند گاندھی باپوئے ہندوستان بن گئے اور محمد علی جناح بابائے پاکستان
دونوں راہ نماوں کی شخصیت صرف وہ نہیں جس کی تصویر میرے اور آپ کے ذہن میں ہے…
بلکہ دونوں شخصیات ذرا مختلف ہیں… دونوں اپنے اپنے اصولوں کے بہت پکے تھے… وعدوں کے سچے اور بات کی بھی مان رکھتے تھے.. .
البتہ کرم چند نے تحریک کے دوران اپنے لباس رکھ رکھواو پر کمپرومائز کرلیا..اور دھوتی اوڑھ لی. لیکن محمد علی نے آخری سانس تک اپنے منفرد اسٹائل اور لائف اسٹینڈاڈ کو تادم موت برقرار رکھا… سوٹڈ بوٹڈ والی چال چالن کو تادم مرگ سلامت رکھا.. اپنے شوق اور ذوق کو بھی مرنے نہیں دیا…. ان شارٹ…. محمد علی اس وقت کے مارڈرن ترین رہنما و قائد تھے.
ڈریسنگ میں ان کا اس خطے میں آج تک کوئی ثانی نہیں آیا…. وہ ہمیشہ اپ ٹو ڈیٹ رہے… سگار وہ بھی اعلیٰ قسم کی، ان کا پسندیدہ نشہ تھا….وہ اس دور میں بھی کتے رکھنے کے شوقین تھے… قائد نے تقریباً چالیس سال کی عمر میں عشق کیا وہ بھی سولہ سالہ لڑکی سے…اور پھر شادی بھی کی… . ان کی گاڑی میچ لس تھی اور گھر کا فرنیچر بھی بے مثال….
مزے کی بات یہ ہے جناح ہمیشہ سیلم و سمارٹ رہے… نہ تندھ نکلی نہ بال گرے… اس کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے اپنی خوراک پر بھی کبھی کمپرومائز نہیں کیا… جوانی سے لیکر آخری وقت تک جتنی بھی ان کی تصاویر ہیں یا ویڈیوز ہیں… جناح صاحب کی فیز یک میں زیادہ فرق محسوس نہیں یوتی… سوٹ اور ٹائی کی میچنگ… سورٹ پہننے کا سلیقہ اور ٹائی لگانے کا طریقہ بھی باکمال اور با ذوق ہے…اس کا جلوہ پوسٹ کے ساتھ لگی تصویر سے لگاسکتے ہیں جس میں قائد سگار کا کش لگارہے ہیں…. ہالی ووڈ کا ہیرو بھی ایسا پوز نہیں دے سکتا…
یہ آج کی تصویر نہیں 78 سال پہلے کی ہے لیکن لگتا ایسا ہے کہ اخ کا کوئی شہزادہ ہے یا پھر ہالی ووڈ کا کامیاب ترین ہیرو جس کروڑوں فینز ہیں اور وہ آج اپنے کریش کو پہلے بار دیکھنے آئے ہیں….. قائد اعظم یقینی ہم سب کا کریش ہونا چاہیے… ان کی شخصیت ہمارے لیے سنسیشن ہونی چاہیے اور آج کے رہنماؤں کیلئے اگر کوئی ماڈل ہونا چاہیے تو وہ محمد علی جناح ہونا چاہیے….