
فیصل آباد ۔۔
پنجاب میں قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر ضمنی الیکشن پانچ اکتوبر کو ہوں گے ۔ الیکشن کمیشن تینوں حلقوں میں ہونے والے انتخاب کا شیڈول جاری کرچکا ہے
الیکشن کمیشن نے این اے 98 فیصل آباد، این اے 104 فیصل آباد کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کیا جبکہ پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 98 فیصل آباد پر ضمنی انتخاب کا شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے۔تینوں حلقوں پرضمنی الیکشن کیلئے پولنگ اتوار 5 اکتوبرکو ہوگی۔
ادھر مسلم لیگ ن نے صوبائی حلقے پی پی 98 کیلئے ٹکٹ جاری کردیا ہے۔صوبائی اسمبلی کے حلقہ سے طاہرہ احمد کھچی مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کی امیدوار کے طور پر کاغذات جمع کرائے
طاہرہ احمد کھچی اپنے حلقے کی خدمت خلوصِ نیت، عوامی اعتماد اور پارٹی کے نظریے کے ساتھ کرنا چاہتی ہیں۔ وہ 2024 کے جنرل الیکشن میں بھی اسی حلقے سے بحیثیت آزاد امیدوار تھی اور اب دوبارہ عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ میدان میں اتری ہیں