
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اہم معاہدہ طے پاگیا
اسلام آباد ۔۔۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کےدرمیان تعلقات نہ صرف بہتر ہورہے ہیں بلکہ دو ممالک کے عوام کو قریب لانے کیلئے عملی اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش نالج کوریڈور کا آغاز کررہے ہیں ۔ یہ پیش رفت نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ بنگلہ دیش کے دوران ہوئی ہے ۔دونوں ممالک کے مابین پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور پروجیکٹ کا آغاز ہونے جارہا ہے
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پروجیکٹ کے ذریعے بنگلہ دیشی طلبا کو اعلی تعلیم کے لیے اگلے 5 سال کے لیے اسکالرشپ دی جائے گی۔ اسی دوران 100 بنگلہ دیشی سول سرونٹس کے لیے پاکستان میں ٹریننگ کا انعقاد بھی ہو گا۔ پاکستان کی جانب سے ٹیکنکل اسسٹننس پروگرام کے تحت بنگلہ دیشی طلبہ کے سکالرشپ میں اضافے کا فیصلہ بھی شامل ہے ۔
یاد رہے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اس وقت بنگلہ دیش کے سرکاری دورے پر ڈھاکہ میں موجود ہیں جو انہوں نے اہم سیاسی رہنماوں اور حکومتی شخصیات نے ملاقاتیں کی ۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا ہے ۔ جبکہ عوام کے رابط بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کی بہتری پاکستان کی کامیاب سفارتی مہم کی کڑی ہے ۔