
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور میں سیکریٹری خارجہ کی غیر حاضری پر حنا ربانی کھر برہم
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور میں سیکریٹری خارجہ کی غیر حاضری پر حنا ربانی کھر برہم، دفتر خارجہ کی بریفنگ مسترد۔
چیئرپرسن نے خبردار کیا آئندہ سیکریٹری خارجہ شریک نہ ہوئیں تو اجلاس ختم کر دیا جائے گا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس چیئرپرسن حنا ربانی کھر کی زیر صدارت ہوا۔
اجلاس میں سیکریٹری خارجہ امنہ بلوچ کی غیر موجودگی پر چیئرپرسن نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور دفتر خارجہ حکام کی بریفنگ کو مسترد کر دیا۔
حنا ربانی کھر نے کہا کہ اجلاس مہینے میں ایک بار ہوتا ہے، ایجنڈا دفتر خارجہ کے کہنے پر طے کیا جاتا ہے لیکن سیکریٹری خارجہ شریک نہیں ہوتیں، یہ رویہ ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ آئندہ سیکریٹری خارجہ کی غیر حاضری پر اجلاس ختم کر دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے اختتام پر جب سیکریٹری خارجہ امنہ بلوچ پہنچیں تو اجلاس ملتوی کر دیا گیا، بعد ازاں سیکریٹری خارجہ نے اپنے افسران پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں سے کوئی کام نہیں ہو رہا۔