
قصور ۔۔۔
پنجاب میں جرائم پیشہ عناصر بالخصوص خواتین اور بچیوں کو ہراساں کرنے والے ملزمان کیخلاف موقعہ پر کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ قصور میں دس سالہ بچی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کرنے والے ملزم کو بھی قانون کے شکنجے میں آتے ہی سزا دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق قصورمیں دکان الطاف نے چیز خریدنے کیلئے آنیوالی 10 سالہ بچی کیساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنیوالا ملزم اپنے پسٹل سے مخصوص اعضا پر فائر لگنے سے زخمی ہوگیا ۔
تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے واقعہ کا فوری مقدمہ درج کیا اور ایس ایچ او عظیم حفیظ ہمراہ ٹیم موقعہ پر پہنچا۔ دکاندار ملزم الطاف گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پارٹی کیساتھ گتھم گتھا ہوگیا ۔
بتایا جارہا ہے ملزم سے جلد بازی میں نیفے میں لگا پسٹل چل گیا اور مخصوص اعضا پر لگنے سے زخمی ہو گیا۔ تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
یاد رہے اس سے پہلے بھی کئی ملزمان کا اسی طرح کے انجام سے دو چار ہونا پڑا ، قصور ملتان اوکاڑہ سمیت کئی اضلاع میں خواتین اور بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے ملزمان کے نیفے میں رکھے پسٹل چلنے سے جسم کا اہم حصہ کھونا پڑا ۔