
اسلام آباد.۔۔۔ تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ایک بار پھر مذاکرات کی پیش کردی ہے ۔۔ قومی اسمبلی کی کمیٹیوں سے استعفی بھی دے دیا ۔ کہا بڑی کوشش کی سسٹم کا حصہ رہیں لیکن کچھ نہیں ہوا ۔۔ یہ سیاست کا حصہ ہے
بیرسٹر گوہر نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفی پر دستخط کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا بانی پی ٹی آئی کو ناحق قید کیا گیا،بانی پی ٹی آئی نے اور ہم نے کہا آو بات کرو،ابھی بھی دیر نہیں ہوئی، بات ہونی چاہیے۔ یہ سیاسیات ہے اور سیاست کا حصہ ہے۔ابھی کہیں بھی کسی سے کوئی مزاکرات نہیں ہورہے،
انہوں نے کہا قومی اسمبلی کی چار کمیٹیوں سے استعفی دے دیا ۔ بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا ہم نے اںتخابات میں 180نشستیں جیتیں، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں ہماری اکثریت تھی،ہم نے بڑی کوشش کی کہ سسٹم کا حصہ رہیں،قومی اسمبلی میں 91 نشستوں کے ساتھ بیٹھے،ہمارے لوگ شہید ہوئے ہم نے کہا بات کرو آگے بڑھوں