
جوئے کا کھیل ، ڈالرز کی آمدن ، بلاوا آگیا
اسلام آباد ۔۔
نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے ملک کے مشہور یوٹیوبر انس علی، اقرا علی مدثر حسن اور محمد حسنین کو آن لائن جوا اور غیر قانونی ٹریڈنگ میں ملوث ہونے پر طلب کر لیا ہے ، معروف ماڈل متھیرا بھی زد میں آگئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے پتوکی سے تعلق رکھنے والی اقرا علی کو آن لائن جوا اور غیر قانونی ٹریڈنگ میں ملوث ہونے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا ہے ۔ انس علی مدثر حسن اور محمد حسنین کو بھی طلبی کا نوٹس بھیج دیا گیا ۔
ادھر معلوم ہوا کہی معروف ماڈل اور اینکر متھیرا کے خلاف بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔متھیرا متنازعہ آن لائن بیٹنگ ایپ “موسٹ بیٹ” کی آفیشل برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہے، جس کی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی طرف سے سخت جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق مختلف ایپس نہ صرف ہزاروں نوجوان پاکستانیوں کو سٹے بازی کی طرف راغب کر رہی ہیں بلکہ ہر ماہ اربوں روپے غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کر رہی ہیں۔جوئے کے ان نیٹ ورکس کے ڈیجیٹل خیمہ براہ راست ہندوستان کی طرف لے جاتے ہیں، جو سرحد پار مالی جرائم اور ڈیٹا کی خلاف ورزیوں کے بارے میں سنگین سوالات اٹھاتے ہیں۔ان پلیٹ فارمز سے وابستہ مشہور ٹک ٹاکرز، اثر انداز کرنے والوں اور ماڈلز کی مزید گرفتاریاں قریب ہیں۔