دھیرکوٹ۔۔۔۔
سیسر بگلوٹے سے تعلق رکھنے والے سویڈن میں مقیم پاکستانی نژاد کشمیری سوفٹ ویر انجینئر خالد عباسی نے پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں قیامت خیز سیلاب اور طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب نے سیالکوٹ سرگودھا ناروال. بھنڈی بھٹیاں لاہور ملتان بہاولنگر سمیت سندھ کراچی خیبرپختونخواہ کے علاقوں سوات بونیر. صوابی آزادکشمیر باغ مظفرآباد وادی نیلم پونچھ راولاکوٹ میں طوفانی بارشوں سیلاب آسمانی بجلی گرنے بادل پھٹنے دریاوں ندی نالوں میں طغیانی میں سے سینکڑوں لوگ شہید ہوگئے ہیں اور سینکڑوں زخمی ہوے ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں بے گھر ہوگئے ہیں اور ان کی ساری زندگی کی جمع پونجی سیلاب بہہ کرلے گیا پر افسوس کا اظہار کرتے کہاکہ حکومت پاکستان خاص کروزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سیلاب متاثرین کو تنہا نہ چھوڑے ان کی ہر ممکن مدد کی جائے.
خالد عباسی نے وفاقی حکومت سے آزاد کشمیر کے بجٹ میں دوگنا اضافہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ سیسر بگلوٹے روڈ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہوگی ہے جو لوگوں نے اپنی مدد آپ ٹریفک کیلئے کھولی ہے کوئی سرکاری مشینری نہیں پہنچی جو افسوس ناک ہے.
خالد عباسی نے وفاقی حکومت اور آزادکشمیر ریاست جموں وکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار لحق آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے صدر شاہ غلام قادر سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سمیت سب سیاست دانوں پر کھڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ آزاد کشمیر کے ضلع باغ کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا جارہا ہے آزاد کشمیر میں پہلے سے ہی سڑکوں کی حالت بہت خراب ہے طوفانی بارشوں قدرتی آفات سیلاب اور لینڈ سلائیڈ نگ کے باعث مزید خراب ہوگئی ہیں سڑکیں پہلے کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہیں بشارت عباسی شہید کا برا حال ہے لینڈ سلائیڈ نگ کے باعث مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے مندری چینوٹہ نیم داناہ روڈ مندری سے پجے تک بہت سڑک بہت خراب ہے نیم داناہ روڈ کی حالت بہت خراب حالت اسے دیکھ کر بہت افسوس ہوا ہے یہاں ایسے محسوس ہورہا ہے کہ یہ کوئی علاقہ غیر ہے اس کی ساری ذمہ داری موجودہ حکومت اور وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق اور سابق حکومتوں پر عائد ہوتی ہے.
آزادکشمیر کے حکمران وفاقی حکومت سے سڑکوں کی تعمیر وترقیاتی کےلیے فنڈز میں اضافے کا مطالبہ بھی نہیں کرتے وفاقی حکومت پہلے سے وزیرامور کشمیر کے زریعے آزادکشمیر حکومت کے ترقیاتی فنڈز میں کٹ لگادیتی ہے تھوڑے بہت فنڈز سڑکوں پر لگا کر بس یہ بہانہ بنایا جاتا ہے کہ فنڈز ختم ہوگئے ہیں ہرسال عوام سے جھوٹے وعدے کیے جاتے ہیں اور الیکشن کے قریب آتے ہی تھوڑا بہت کام کرکے باقی ادھورا چھوڑ کرخاموشی اختیار کی جاتی ہے جو عوام علاقہ کے ساتھ بہت زیادتی اور نا انصافی ہے .سویڈن میں مقیم پاکستانی سوفٹ ویر انجینئر خالد عباسی نے وفاقی حکومت اور آزاد کشمیر حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ جن لوگوں کے گھر جزوی یا مکمل تباہ ہوگئے ہیں فورا انہیں معاوضے ادا کیے جائیں.. جن گھروں کو جزوی نقصان ہوا ہے ان کے ورثاء کو پچاس لاکھ روپے اور جن کے گھر مکمل تباہ ہوگئے ہیں انہیں ایک کروڑ روپے فی کس معاوضے ادا کیے جائیں جولوگ قدرتی آفات سے شہید ہوگئے ہیں ان کے ورثاء کو فی کس ایک کروڑ روپے ادا کیے جائیں.خالد عباسی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ نیم کلس کی سڑک کو سیسر موہڑہ روڈ سے ملایا جائے اورجلد ازجلد پختہ کیا جائے اور ڈھوک شہیداں بگلوٹے کی سڑک لینڈ سلائیڈ نگ کے باعث نقصان پہنچا ہوا کی جگہ مضبوط دیوار بنائی جائے اوپر کھیران اور نیم کھیران تک سڑکوں کو جلد از جلد پختہ کیا جائے . خالد عباسی نے کہاکہ آزاد کشمیر کو پنجاب سے ملانے ولی سڑک کھبدر پل سے لےکرتقریبا12 کلو میٹر روڈ بنتی ہے کی حالت بہت خراب ہے دھیرکوٹ سیسر سے پھگواڑی بازار تک شارٹ روڈ ہے اس کی حالت بھی خراب ہے. خالد عباسی نے وزیراعلٰی پنجاب مریم نوازشریف اور اراکین قومی و پنجاب اسمبلی سمیت پنجاب کی سینئر وزیرمریم اورنگزیب سے کھبدر پل کی تعمیر اورکھبدر پل سے پھگواڑی تک سڑک کو کشادہ اور پختہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ افسوس ہے مریم نواز شریف اپنی حکومت کی کارکردگی کے اشتہارات کی حد تک دعوے تو بہت کرتی ہیں لیکن ضلع مری سمیت پنجاب کے دیہی علاقوں میں پھگواڑی. کوٹلی ستیاں کی سڑکوں کےلیے فنڈز جاری نہیں کیے جاتے جو یہاں کے عوام علاقہ کے ساتھ بہت بڑی نا انصافی ہے اور نہ ہی سرکاری افسر اس سڑک پر توجہ دیتا ہے یا ارکین قومی و صوبائی اسمبل…