
کیلوٹ بند ہونے سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور بارش کا پانی سنیئر صحافی غلام نبی کشمیری کے گھر میں داخل ہوا،مکان رہائش کے قابل نہیں رہا،مزیدنقصان پہنچنے کا خطرہ موجود۔۔۔ زمینی راستے ، لنک روڈ، کیلوٹ اور پلیاں تباہ ،لوگ گھروں میں محصور، بچے تعلیمی اداروں میں نہیں جاسکتے، گائوں اپر پوٹھی چھپریاں کا ہجیرہ سمیت دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع
ہجیرہ۔۔۔۔ حالیہ بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے آزادکشمیر بھر میں تباہی کا طوفان برپا کیا، زمینی راستے ، لنک روڈ، کیلوٹ اور پلیاں سب پانی کی نذر ہوگئی ہیں، لوگ گھروں میں محصور، بچے تعلیمی اداروں میں نہیں جاسکتے، آزادکشمیر بھر کی طرح تحصیل ہجیرہ کے نواحی گائوں پوٹھی چھپریاں میں بھی راستے ، لنک روڈ، کیلوٹ اور پلیاں تباہ ہوگئی ہیں، نواحی گائوں پوٹھی چھپریاں کا ہجیرہ سمیت دیگر علاقوں سے رابطے منقطع ہوچکے، بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پوٹھی چھپریاں کے موضع باہ کے مقام پر راولپنڈی اسلام آباد میں سنیئر صحافی اور جوائنٹ سیکرٹری کشمیر جرنلسٹ فورم(KJF) کونسل ممبر نیشنل پریس کلب سردار غلام نبی کشمیری کا مکان طور پر تباہ حال ہو چکا ،جس کی وجہ رہائش کے قابل بھی نہیں رہا، اہلخانہ درد بدر بچے خوف زدہ ، گھریلو سامان دیگر جگہ منتقل۔ مزید سلائیڈنگ کے خطرات کے پیش رات گزارنا مشکل دوسرے برادر کے گھر عارضی رہائش ،لینڈ سلائیڈنگ کی بڑی وجہ تجاوزات اور روڈز پر بنے پرانے کیلوٹوں کی بندش ہے، جس کی وجہ سے بارش کا پانی رہائشی گھروں میں داخل ہوا اور سب کچھ بہا کر لے گیا،
سنیئر صحافی اور جوائنٹ سیکرٹری کشمیر جرنلسٹ فورم(KJF) سردار غلام نبی کشمیری کا مکان بھی شدید متاثر ہوا اور مزید سلائیڈنگ کا خطرہ بدستور موجود ہے اور ساتھ ہی ان کے بھائیوں کے مکانات کو نقصان پہنچا، اب مذکورہ تباہ شدہ مکان میں رہائش فی الحال ممکن نہیں رہی اور ساتھ ہی سردار سزاکت اور سردار وقار لیاقت کے مکانات بھی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے، گائوں پوٹھی چھپریاں کے موضع باہ میں لوگوں کی املاک کو شدیدنقصان پہنچنے کا خطرہ بھی موجود ہے،
حکومت اور محکمہ شاہرات کی غفلت اور بےحسی کے بعد عوام علاقہ نے اپنی مدد آپ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ بند زمینی راستے ، مین روڈ کی بحالی کا کام شروع کردیا، کیلوٹ کی بنانے اور روڈ کی بحالی میں سردار اعظم ضیاء برادر اکبر سردار نسیم انجم ایڈووکیٹ، سردار حوالدار نسیم، سردار محمد انور، سردار محمدالطاف، سردار محمد اشرف اور سردار عنایت کی نگرانی میں زمینی راستے ، مین روڈ اور لنک روڈ کی بحالی تیزی سے جاری ہے، حکومتی ایم ایل اے اور دیگر ایم ایل اے کے امیدوارن اور محکمہ شاہرات کے سینئر حکام نے ابھی تک یہاں کا دورہ نہیں کیا اور نہ ہی راستوں کی بحالی کیلئے کوئی اقدام اٹھایا، زمینی راستے ، مین روڈ اور لنک روڈ کی بحالی میں مصروف سردار ماسٹر شوکت محمود، سردار ضیاد ایڈووکیٹ،حوالدار ظفر محمود ،سردار احسان الرحمان ایڈووکیٹ ،سردارایاز نسیم،سردار نعمان شوکتِ ، سردار عدنان ایڈووکیٹ، سردار نعمت خان صوبیدار ریشم خان سردار منیراحمد،سردار محمود شاہین،سردار غلام مصطفی نیروی ،سردار غلام احمد، عمر حیات،سردار حفیظ عالم،سردارمحفوظ عالم سردار جمیل حیات سردار عبدالقیوم سردار نوید ودیگر نوجوانوں کو عوام علاقہ کا زبردست خراج تحسین،نوجوانوں کی محنت سے گائوں پوٹھی چھپریاں کو لینڈ سلائیڈنگ سے بچایا جارہا ہے، اپنی مدد آپ کے تحت روڈز اور کیلوٹوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے تاکہ لوگوں کی قیمتی املاک کو بچایا جاسکے