
کہوٹہ استپال میں خاتون مریضہ کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت
رپورٹ ۔۔۔ سید شیراز گردیزی

کل تک پرامن اور کرائم فری خطہ سمجھے جانے والے آزاد کشمیر کو بھی نظر لگ گئی ۔ ضلع باغ میں19 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا کیس سامنےآگیا۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ3 ستمبر کو پیش آیا،متاثرہ لڑکی کا تعلق ضلع باغ کے کوٹیڑہ گاؤں سے ہے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزمان اویس اورعامرمشتاق کوگرفتارکرلیا۔
پولیس نے واقعہ کی ایف آئی آر درج کرلی ۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان لڑکی کو اغوا کے بعد خالی مکان میں لے گئے اور وہی اپنی ہوس کا نشانہ بنایا ۔اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی بیوٹی پارلرمیں کام کرتی ہے۔
،لڑکی نے بتایا کہ ساہلیاں کے دو لڑکے اسے موٹر سائیکل پر بیٹھا کر لے گئے،لڑکی کو سیر پور سے اٹھایا،
پولیس حکام کے مطابق میڈیکل رپورٹ کے مطابق لڑکی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔تیسرے مفرور ملزم کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔۔