
اسلام آباد
صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام کے مطالبات کو قانون کے مطابق پورا کیا جانا چاہیے،موجودہ صورتحال کا حل نکالنے کیلئے آزاد کشمیر کے عوام کی شکایات پر وزیر اعظم پاکستان سے بات کروں گا،
صدر مملکت آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران کے وفد نے ملاقات کی ہے ،وفد نے صدر مملکت کو آزاد جموں و کشمیر میں ہونے والے حالیہ افسوسناک واقعات سے آگاہ کیا۔ صدر مملکت کا آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا ۔
اس مو قع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز تحمل کا مظاہرہ کریں، آزاد جموں و کشمیر کے مسائل بات چیت اور باہمی مشاورت سے حل کریں،۔۔سیاسی جماعتوں، ریاستی اداروں اور آزاد کشمیر کے عوام کو ذمہ داری سے کام لینا چاہیے تاکہ دشمن عناصر حالات کا فائدہ نہ اٹھا سکیں،
صدر مملکت نے کہا کہ صحت، تعلیم، سیاحت اور انفراسٹرکچر کی ترقی سمیت آزاد جموں و کشمیر کی سماجی و اقتصادی ترقی کو ترجیح دی جانی چاہیے،