
جنہوں نے اپنے زندگی تحریک کشمیر کیلئے وقف کی ۔۔۔۔
مظفرآباد۔۔
معروف صحافی ،طبیب اور مصنف ڈاکٹر مفکر کال اللہ کے حضور پیش ہوئے ۔اس سلسلے میں آج حزب میڈیا سنٹر پر ایک دعائیہ تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب میں مقررین نےمرحوم ڈاکٹر مفکر احمد کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت اداکرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نہ صرف ایک طبیب ، مصنف ، دانشور اور معروف صحافی تھے بلکہ تحریک آزادی کشمیر کے ایک سچے عاشق بھی تھے ۔
حزب میڈیا کے انچارج سلیم ہاشمی نے ڈاکٹر مفکر کی تحریک آزادی کشمیر کیلئے خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم انتہائی ملنسار ، دین داراورنیک سیرت شخصیت کے مالک تھے ۔انہوں نے قلمی محاذ پر جو کام انجام دئیے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ڈاکٹرمفکر احمدنے حزب میڈیا کے انچارج کے طور پر اپنے فرائض کوجس جانفشانی او ر جس حذبے سے انجام دئیےوہ اپنی مثال آپ ہیں۔ مرحوم نے ابلاغی محاذ پر کشمیر کے مقدمے کو جس بھرپور انداز سے لڑا وہ تاریخ کا ایک خوبصورت باب ہے ۔تقریب کے اختتام پرمرحوم کی جنت نشینی اور بلندی درجات اور،پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔