
سیلاب سے متاثرہ علاقے کے لوگوں کے مشکلات بڑھ گئیں
لاہور ۔۔۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے ۔ لوگوں کو گھر رہے نہ مویشی ، متاثرین اگرچہ خود تو بچ گئے مگر اب ان کیلئے زندگی مزید امتحان لینے لگی ہے ۔
سیلاب متاثرین آئے روز حکمرانوں سے شکوے شکایات کرتے رہے ہیں لیکن اب ایک شخص نے ایسا شکوہ کیا ہے جس کو سن کر یقین نہیں آتا ہے
سیلاب متاثرہ شخص نے ایک ٹی وی رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’تمبو (ٹینٹ) انہیں مل رہے ہیں جن کی بیویاں خوبصورت ہیں ، پولیس والوں کو اگر کوئی عورت کہے کہ مجھے تمبو دلا دو تو یہ وہیں ڈالا روک دیتے ہیں۔ سیلاب متاثرہ شخص کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس پر شہریوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیئے جارہے ہیں ۔