
لاہور سمیت دیگر شہر ڈوبنے کا خطرہ
جلالپور پیروالا: پنجاب میں سیلاب متاثرین نے ایک اور حادثے نے گھیر لیا ۔ موہانہ سندیلہ کشتی الٹنے سے جاں بحق تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئی، ریسکیو کے مطابق مجموعی طور پر اموات کی تعداد 9 ہو گئی ، مرنے والوں میں عرفان، اسماء، ارم ، فیضان ، زاہد،سلمان، شگو بی بی، جاوید، اور عابد شامل ہیں۔
گزشتہ رات کشتی الٹنے سے 28 افراد ڈوب گئے تھے جن میں سے 19 کو ریسکیو کر لیا گیا تھا ۔ حادثے میں ڈوبنے والوں میں سے 4 سالہ سلمان کی لاش کل رات ہی مل گئی تھی، نو افراد کے جاں بحق ہونے پر شہر بھر کہ فضا سوگوار ہے ۔ کشتی سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 سگے بہن بھائی بھی شامل ہیں