
چیف جسٹس آف پاکستان
اسلام آباد ۔۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی سکیورٹی میں تبدیلی، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے سکیورٹی پروٹوکول کی گاڑیوں کی تعداد 8 سےکم کرکے 2 کردی گئی۔۔۔
سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق سکیورٹی پروٹوکول میں کمی عوام کے وسائل کے مؤثر اور معقول استعمال کیلئے کی گئی ہے۔ پروٹوکول میں کمی سے سکیورٹی پر مامور اہلکار دیگر فرائض کی انجام دہی کیلئے دستیاب ہوں گے،دیگر حاضر سروس ججز کے سکیورٹی پروٹوکول اور ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی کو بھی رولز سے ہم آہنگ کیا گیا ہے، وفاقی و صوبائی وزارت داخلہ کو سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی تعداد میں کمی کیلئے سرکولر جاری کیا گیا ہے