
اسلام آباد ۔۔۔ آزاد کشمیر میں 29 ستمبر کو عوامی ایکشن کمیٹی کے ریاست گیر احتجاج کو روکنے کیلئے اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے ۔۔ آزاد کشمیر کی حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کو قابو کرنے کیلئے اسلام آباد پولیس سے مدد مانگ لی۔۔۔۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے 2000 اہلکار عارضی طور پر آزاد کشمیر بھیجے جائیں گے۔ آپریشنز ڈویژن سے سب سے زیادہ 636 اہلکار اے جے کے روانہ ہوں گے۔لاجسٹکس ڈویژن 161، سیکیورٹی ڈویژن 480 اہلکار فراہم کرے گا۔۔۔۔۔
آئی جی اسلام آباد کے مطابق ٹریفک پولیس سے 90، سیف سٹی سے 26، اسپیشل برانچ سے 38 اہلکار دیے جائیں گے۔آر ایف (لا اینڈ آرڈر) سے 238 اور سی پی سی سے 251 اہلکار بھیجے جائیں گے۔۔۔۔۔فورس کی بروقت روانگی یقینی بنائی جائے۔۔۔۔