ایف بی آر آڈٹ رپورٹ میں سپر ٹیکس کی مد میں 168 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا، آڈٹ حکام کے مطابق ایف بی آر نے مؤثر کارروائی نہیں کی۔
اسلام آباد ۔۔۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے رقم نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دے دیا۔ کونسل نے کہا ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس زیادتی کے مترادف ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے انسانی دودھ ذخیرہ کرنے سے متعلق معاملے پر بھی رائے دی ہے ۔ کونسل نے کہا ہے کہ انسانی دودھ ذخیرہ کرنے کے مخصوص ادارے قائم کیے جا سکتے ہیں۔ انسانی دودھ ذخیرہ کرنے کی ادارے مخصوص شرائط کے تحت قائم کئے جا سکتے ہیں۔ مفاسد سے بچنے کے لیے پہلے لازمی قانون سازی کی جائے۔ انسانی دودھ کے حوالے سے قانون سازی میں کونسل کو شامل کیا جائے۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے دیت کے قانون میں ترمیم کی شقوں کی مخالفت کر تے ہوئے کہا ہے کہ دیت کے قانون میں ترمیم کے لیے پیش کردہ بل سےاتفاق نہیں کرتے۔دیت کی سونا چاندی اور اونٹ سے متعلق شرعی مقداریں قانون میں شامل رہنی چاہیے۔بل میں چاندی کو حذف اور سونے کی غیر شرعی مقدار کو معیار بنایا گیا ہے ۔
کونسل نے کہا ہے کہ شوگر کے مریضوں کے لیے حلال اجزا والی انسولین دستیاب ہے ۔حلال اجزا والی انسولین کی دستیابی پر خنزیر کے اجزاء پر مشتمل انسولین سے پرہیز کیا جائے۔ قران کریم کے شہادت کے لیے رکھے گئے نسخے،شہادت کے بعد پاک صاف کر دیے جائیں۔اس مقصد کے لیے مناسب قانون سازی بھی کی جائے۔