
اسلام آباد ۔۔۔خصوصی رپورٹ
معیشت خستہ حال اور عوام کا مہنگائی سے برا حال ۔ لیکن حکمرانوں وزیروں اور مشیروں سے اس بھلا کیا مطلب ۔۔ عوام کو جو مہنگا پٹرول ملتا ہے وہ وزیروں مشیروں کو مفت ملتا ہے ۔ وفاقی کابینہ کے وزیر و مشیر ماہانہ مفت کتنا پٹرول جلاتے ہیں ۔۔ تفصیلاسامنے آگئیں ۔
وفاقی کابینہ کے ارکان کے لگژری گاڑیاں اور ماہانہ پٹرول کی مد میں کروڑوں روپے کے اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں ۔
دستاویزات کے مطابق پندرہ سو سی سی اور بڑی گاڑیوں پر ماہانہ 53 لاکھ روپے تک کا پٹرول دھوئیں میں اڑایا جاتا ہے ۔
پندرہ سو سی سی کی چھوٹی گاڑی کیلئے پٹرول پر ایک وزیر ماہانہ 98 ہزار روپے اوسطاً خرچ کرتا ہے۔ بڑی گاڑیاں استعمال کرنیوالے وزراء اور مشیر ماہانہ دو لاکھ 52 ہزار روپے اوسطاً پٹرول استعمال کرتے ہیں،
اس وقت وفاقی وزراء ، وزراء مملکت ، معاونین خصوصی اور مشیران کی تعداد 21 ہے،
یوں کابینہ ارکان اوسطاً 20 لاکھ سے 53 لاکھ روپے کا ماہانہ پٹرول خرچ کرتے ہیں،
معاملے کو لیکر وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ میں کابینہ ممبران کے پٹرول کے خرچہ میں کٹوتی پر غور شروع کردیا ۔
نئے بجٹ میں کابینہ ممبران کے پٹرول کے اخراجات میں کٹوتی کی جائیگی ۔ آئی ایم ایف نے حکومت سے اخراجات کم کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے ۔
کابینہ ارکان کو 1500 سی سی گاڑیوں پر 350 لیٹر ماہانہ پٹرول کی اجازت ہے۔ کابینہ ممبران کو لینڈ کروزر، بی ایم ڈبلیو، جیپ پر 900 لیٹر ماہانہ پٹرول کی سہولت حاصل ہے۔