بھارتی فلم تھری ایڈیٹس سونم کی زندگی پر بنی تھی
رپورٹ ۔۔۔ مقصود منتظر
بی بی سی سے تھوڑی دیر پہلے تہلکہ خیز رپورٹ شائع کی ہے ۔ سرینگر سے سینئر صحافی ریاض مسرور کی یہ رپورٹ لداخ کے مشہور و معروف سماجی رہنما ، ماہر تعلیم اور انسانی حقوق کے رہنما سونم وانگچک سے متعلق ہے ۔۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق لداخ میں پُرتشدد مظاہروں اور سماجی کارکن سونم وانگچک کی گرفتاری پر بات کرتے ہوئے لداخ کے پولیس سربراہ ایس ڈی سنگھ جموال کا دعویٰ ہے کہ اس سلسلے میں ایک پاکستانی انٹیلیجنس اہلکار کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو سونم وانگچک سے رابطے میں تھے۔
لداخ کے ڈی جی پی ایس ڈی سنگھ جموال نے کہا کہ ’ہم نے پاکستانی پی آئی او (انٹیلیجنس اہلکار) بھی پکڑا تھا جو سونم وانگچک کے ساتھ رابطے میں تھا۔

جموال کے مطابق سونم وانگچک پاکستان میں ڈان نیوز (کی طرف سے منعقد کی گئی) تقریب میں شریک ہوئے اور وہ بنگلہ دیش بھی گئے۔ ان کے خلاف فارن فنڈنگ سے متعلق بھی الزام ہیں جن کی تحقیقات جاری ہے، تحقیقاتی ادارے چھان بین کر رہے ہیں جس پر وہ ایکشن لیں گے۔’
خیال رہے کہ سونم وانگچُک نے فروری 2025 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ وہ اخبار ڈان کی طرف سے منعقد کی گئی ایک کلائمیٹ کانفرنس ‘بریتھ پاکستان’ میں بطور مہمان شریک ہوئے تھے۔ ایکس پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں سونم نے بتایا تھا کہ اس تقریب میں انھوں نے ہمالیہ میں ماحولیاتی تحفظ سے متعلق گفتگو کی تھی۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا سونم واقعی پاکستانی ایجنٹ ہے ۔۔۔
سونم عام انسان نہیں بلکہ لداخ میں تعلیم کے حوالے سے ان کی خدمات ڈھکی چھپی نہیں ہیں ۔ ان کی خدمات اور بچوں کو منفرد انداز میں تعلیم دینے کا ہنر اتنا قابل رشک ہے کہ اس سے متاثر ہوکر بھارت کی مشہور فلم ۔۔۔ تھری ایڈیٹس ۔۔۔ بنی تھی ۔۔۔

تھری ایڈیٹس سونم کے اصل کہانی ہے ۔۔ اور ۔۔۔ فلم میں عامر خان ان کا کردار ادا کیا ہے ۔۔۔
یہی نہیں
سونم وانگچک بھارت کے مشہور ٹی وی پروگرام ، کون بنے گا کروڑ پتی ۔۔ میں بھی شرکت کرچکا ہے ۔ جب ان کو پروگرام کا ہوسٹ امیتاب بچن اسٹیج پر بلاتے ہیں تو تعریفوں کے پل باندھ دیتے ہیں ۔ امیتاب خود کھڑے ہوکر سونم کا استقبال کرتے ہیں ۔۔۔
ان دو مثالوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ سونم کو کتنی شہرت مل چکی ہے ، کیا اس کے باوجود بھی وہ کسی ملک کا ایجنٹ ہوسکتا ہے ۔۔۔۔ یہ بڑا اہم سوال ہے ۔
صرف پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے تقریب میں شرکت کرنے پر اگر سونم پر ایجنٹ کا الزام لگایا گیا ہے تو یہ افسوسناک ہے ۔
سونم 2019 میں آرٹیکل 370 کے خاتمے سے قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی خوب تعریفیں کرتے تھے۔ کشمیر کو نیم خودمختاری اور دیگر آئینی گارنٹیز دینے والی یہ دفعہ جب 2019 میں آئین سے خارج کر کے لداخ کو علیحدہ یونین ٹیریٹری (یو ٹی) بنایا گیا تو سونم نے سب سے پہلے مودی کا شکریہ ادا کیا اور اس قدم کو لداخیوں کے دیرینہ خواب کی تعبیر قرار دیا۔
تاہم دو برس سے بھی کم مدت کے بعد لداخ میں سونم نے ایک مہم چھیڑ دی جس میں لداخ کو باقاعدہ ریاست کا درجہ دینے اور انڈین آئین کے چھٹے شیڈول کو نافذ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
انھوں نے کئی بار برفباری اور ٹھٹھرتی سردی کے دوران بھوک ہڑتال کی لیکن جب بات نہ بنی تو وہ گذشتہ برس اپنے ساتھیوں کے ہمراہ لداخ سے مارچ کرتے ہوئے نئی دلّی پہنچے۔ تاہم انھیں دلّی کی سرحد پر حراست میں لیا گیا۔
یاد رہے لداخ میں گزشتہ پندرہ روز سے مسلسل احتجاج ہورہے ہیں اور سونم نے اس دوران بھوک ہڑتال بھی کی ۔ جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا ۔۔ بتایا جارہا ہے انہیں راجھستان کی جیل منتقل کردیا گیا ۔۔۔