ایشیا کی ایک اور ٹیم کا بڑا کارنامہ
شارجہ ۔ ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ سے قبل نیپال نے پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ نیشن ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹونٹی میں شکست دے دی ۔
شارجہ کے تاریخی سٹیڈیم میں دو ملکی سیریز کے پہلے ٹی 20 میں نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سو اڑتالیس رنز بنائے ۔ نیپال کے 8 بلے باز آوٹ ہوئے ۔
جواب میں ویسٹ انڈیز نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آغاز اچھاکیا لیکن اس کے بعد وکٹ گرتی گئیں اور آخری اوور میں ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے بائیس رنز درکار تھے تاہم نیپال کی ٹیم نے مہمان ٹیم کو باندھ کر رکھ دیا ۔ بہترین باولنگ کے ساتھ نیپال کی فیلڈنگ بھی شاندار رہی ہے ۔
یہ نیپال کی کسی بھی ٹیسٹ نیشن کیخلاف پہلی جیت ہے اس لہذا سے آج کا یہ میچ تاریخی رہا اور ویسٹ انڈیز کو بڑا دھچکا لگا