محمد عادل کی کرکٹ میں واپسی ، آتی ہی کالی آندھی پر برس پڑے
رپورٹ ،۔۔۔ مقصود منتظر
شارجہ ۔۔۔ وہ کہتے ہیں نا، آگیا اور چھا گیا ۔ محمد عادل عالم پر یہ بات فٹ بیٹھتی ہے۔ نیپال کے نوجوان مسلمان کرکٹر محمد عادل عالم ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے لگے ۔ نوجوان آل راؤنڈر پر سپاٹ فکسنگ کے الزامات کے بعد معطلی عائد کر دی گئی تھی، تاہم حالیہ عدالتی فیصلے کے بعد انہیں الزامات سے بری کر دیا گیا ہے۔
آج محمد عادل نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں نہ صرف باولنگ کے جوہر دکھائے بلکہ بلے سے بھی مخالف ٹیم کو زچ کردیا ۔
محمد عادل نے میچ کی آخری گیندوں میں گیارہ رنز بنائے وہ نویں نمبر پر بیٹنگ کرنے آئےمجموعی طور پر نیپال کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 174 رنز کا ٹارگٹ دیا جس میں آصف شیخ 68 رنز بھی شامل ہیں ۔۔۔
محمد عادل نے جہاں آتے ہی ٹیم کے اسکور میں تیز گیارہ جوڑے وہیں باولنگ بھی شاندار کی ۔۔ انہوں نے چار اوورز میں 24 رنز دیگر 4 اہم بیٹرز کو آوٹ کیا ۔ یوں نیپال نے ٹیسٹ نیشن کیخلاف اپنی دوسری جیت درج کرلی ۔۔ دو روز پہلے نیپال نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی 20 میں شکست دی تھی ۔ یہ نیپال کی کسی بھی ٹیسٹ نیشن کیخلاف پہلی فتح تھی جس کو وہاں کے کرکٹ شائقین نے بہت انجوائے کیا ۔
محمد عادل عالم اس سے پہلے بھی نیپال کی جانب سے T20 انٹرنیشنل اور ون ڈے انٹرنیشنل میں نمائندگی کرچکے ہیں ۔ وہ دائیں ہاتھ کے بیٹر اور میڈیم فاسٹ بولر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کا تعلق نیپال کے ضلع بارا کے علاقے سمراونگڑھ سے ہے اور وہ نیپال کے چند نمایاں مسلمان کرکٹرز میں شامل ہیں۔
واپسی کے بعد محمد عادل عالم کو نیپال پریمیئر لیگ کے سیزن 2 کی نیلامی میں انتہائی مقبولیت ملی، اور وہ کٹیگری اے کے کھلاڑی کے طور پر منتخب کیے گئے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ محمد عادل کی واپسی سے نیپال کی کرکٹ کو نیا حوصلہ ملے گا۔
کرکٹ حلقوں میں محمد عادل عالم کی واپسی کو نوجوان کھلاڑیوں کے لیے امید کی علامت قرار دیا جا رہا ہے، اور ان سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ آنے والے مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھائیں گے۔