دانیال عزیز کی پریس کانفرنس
اسلام آباد ۔۔۔
سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز نے عوامی ایکشن کمیٹی آزاد جموں کشمیر کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے حوالے سے اسلام آباد پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس کی ۔
دانیال عزیز نے کہا ہے کہ ادھر بھارت نےآرٹیکل 370 ختم کیا اور اب یہاں مہاجرین کی سیٹیں ختم کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ میرا حلقہ کشمیر کی سرحد سے ملتا ہےبہت ہی کشمیری میرے حلقے میں آکر آباد ہوئے ہیں۔ کشمیریوں کی روزمرہ زندگی بھی مشکل ہوتی جا رہی ہے۔ میں نے اور میرے خاندان نے کشمیریوں کے حقوق کے لیے بہت کام کیے ہیں
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی کے لیے خطرے کی گھنٹی بج رہی ہے۔ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ڈھیر ہو چکی ہیں ۔ تحریک انصاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کام کی حمایت کررہی ہے۔ تحریک انصاف کے دور میں انڈیا نے ارٹیکل 370 کوختم کیا ۔۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کوششوں کی وجہ سے ان کی تمام باتیں مانی گئی ہیں۔ آپ ان تمام لوگوں کو نیب کے ذریعے گرفتار کریں جو کرپشن میں ملوث ہیں
دانیال عزیز نے مہاجرین ممبران کی وزارتیں اور مراعات ختم کرنے کا مطالبہ تسلیم کرنے پر سوال اٹھایا ہے کہ مہاجرین کو سنے بغیر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے یہ سراسر نا انصافی ہے ۔ آپ پہلے مہاجرین کو تو سنیں پھر اقدام اٹھائیں ۔۔ کیونکہ آئین اور قانون کے تحت وہ بھی پورا حق رکھتے ہیں ۔آئین کی خلاف ورزی کرکے آگر کوئی مطالبہ منظور کرلیا گیا تو اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے ۔