کرن قاسم یونین آف جرنلسٹس کی پہلی خاتون صدر بن گئیں
گلگت
گلگت بلتستان کی صحافتی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون یونین آف جرنلسٹ کی صدر بن گئی ۔ روزنامہ اوصاف کی نمائندہ اور سیںئر خاتون صحافی کرن قاسم یونین کے انتخابات میں کامیاب ہوکر دو سال کیلئے صدر بن گئیں ۔۔۔ انتخابات میں جرنلسٹ اتحاد پینل جیت گیا ۔ اہم بات یہ ہے کہ نائب صدر شرین کریم منتخب ہوگئیں ۔۔۔ ثمر عباس قزافی جنرل سیکرٹری بن گئے ۔
کرن قاسم اور شریں کریم کا انتخابات میں کامیاب ہونا نہ صرف خواتین کیلئے حوصلہ آفزائی ہے بلکہ یہ اعزاز گلگت بلتستان کو بھی جاتا ہے جہاں خواتین کی نہ صرف تکریم کی جاتی ہے بلکہ تمام شعبوں میں خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ مواقع دئیے جاتے ہیں ۔
گلگت بلتستان کی اولین گورنر شمع خالد ، وزیر تعلیم نورالعین ، ڈپٹی اسپیکر سعدیہ دانش اور اب یونین آف جرنلسٹس گلگت کی صدر کرن قاسم اور نائب صدر شرین کریم اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
کشمیر جرنلسٹس فورم نے دونوں باہمت خواتین کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی ۔ صدر عرفان سدوزئی اور سیکرٹری جنرل مقصود منتظر نے کہا ہے کہ یہ کامیابی نہ صرف دونوں خواتین کی محنت اور عزم کا اعتراف ہے بلکہ صحافتی برادری کے اعتماد کا مظہر بھی ہے۔ امید ہے کہ دونوں اپنی نئی ذمہ داریوں کو دیانت، غیر جانب داری اور پیشہ ورانہ اصولوں کے تحت ادا کریں گے، اور آزاد، باوقار و ذمہ دار صحافت کے فروغ میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے نبھائیں گے،